شکارپور میں ریلوے ٹریک پر دھماکا، جعفر ایکسپریس کی 5 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں

image

سندھ کے ضلع شکارپور میں سلطان کوٹ کے قریب سومرواہ کے مقام پر ریلوے ٹریک پر دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں جعفر ایکسپریس کی پانچ بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں اور سات مسافر زخمی ہوگئے۔

جعفر ایکسپریس پشاور سے کوئٹہ جا رہی تھی جب اچانک دھماکا ہوا۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ جائے وقوع پر ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

سیکیورٹی اداروں کے مطابق دھماکے کے باعث ٹریک کو نقصان پہنچا ہے۔ پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں جب کہ دھماکے کی نوعیت معلوم کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

ترجمان پاکستان ریلویز کے مطابق ریسکیو ٹیمیں جائے وقوع پر روانہ کر دی گئی ہیں تاکہ متاثرہ ٹریک کی بحالی اور زخمیوں کی مدد کے لیے فوری اقدامات کیے جا سکیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US