غزہ جنگ بندی معاہدہ: امریکا کا نگرانی کے لیے 200 اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ

image

امریکا نے غزہ میں جنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد کی نگرانی کے لیے 200 اہلکاروں پر مشتمل ایک بین الاقوامی فورس تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

امریکی حکام کے مطابق یہ فورس امریکا کی نگرانی میں تشکیل دی جا رہی ہے اور اس میں مصر، قطر، ترکی اور ممکنہ طور پر متحدہ عرب امارات کے فوجی شامل ہوں گے۔ ان کا بنیادی مقصد جنگ بندی کی پاسداری کو یقینی بنانا، کسی بھی ممکنہ خلاف ورزی یا دراندازی کی نگرانی کرنا اور انسانی امداد کی ترسیل میں معاونت فراہم کرنا ہوگا۔

فورس کی تعیناتی کا مقام ابھی طے نہیں ہوا تاہم یہ واضح کر دیا گیا ہے کہ کوئی امریکی فوجی غزہ نہیں جائے گا۔

عہدے دار کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ اسرائیل میں ایک سول ملٹری کوآرڈینیشن سینٹر قائم کرے گی جو اس بین الاقوامی فورس کے رابطے اور انضمام کا مرکز ہوگا۔ یہ مرکز انسانی امداد اور سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے کلیدی کردار ادا کرے گا۔

فورس کی تشکیل کی قیادت امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ ایڈمرل بریڈ کوپر کر رہے ہیں جو علاقائی اتحادیوں کے ساتھ کوآرڈینیشن کے ذمہ دار ہوں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US