طالبان سے بات چیت چاہتے ہیں مسئلےکا حل ڈائیلاگ سے چاہتے ہیں، صدر پی ٹی آئی خیبرپختونخوا جنید اکبر

image

پاکستان تحریک انصاف کے خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر خان نے کہا ہے کہ پارٹی کی پالیسیوں پر صوبے کے عوام نے بھرپور اعتماد کیا ہے اور عوام چاہتے ہیں کہ مسائل کو بات چیت کے ذریعے حل کیا جائے اسی لیے تحریک انصاف طالبان سے بات چیت چاہتے ہیں مسئلےکا حل ڈائیلاگ سے چاہتے ہیں۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جنید اکبر خان نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام نے 8 فروری کے انتخابات میں ہماری پالیسیوں کی تائید کی۔ عوام چاہتے ہیں کہ ہم مل بیٹھ کر مسائل کا پُرامن حل تلاش کریں اسی لیے ہم طالبان سے بات چیت کے ذریعے امن چاہتے ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ پی ٹی آئی کو صوبے میں واضح مینڈیٹ حاصل ہے اور پارٹی قیادت جب چاہے وزیراعلیٰ کی تبدیلی کا فیصلہ کر سکتی ہے یہ تحریک انصاف کا آئینی اور جمہوری حق ہے۔

جنید اکبر نے مزید کہا کہ سہیل آفریدی تعلیم یافتہ اور ایماندار شخصیت ہیں اور پارٹی ان کے مکمل ساتھ ہے۔ ہمارے 92 ایم پی ایز سہیل آفریدی کو ووٹ دیں گے جبکہ دیگر جماعتوں کے رہنماؤں سے بھی رابطے جاری ہیں اور مثبت ردعمل موصول ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ کچھ قوتیں وزیراعلیٰ کے انتخاب میں رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

پی ٹی آئی کے صوبائی صدر نے اداروں سے اپیل کی کہ وہ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کریں تاکہ کولیٹرل ڈیمیج سے بچا جا سکے۔ انہوں نے کہاکہ امن کے لیے مذاکرات کے ذریعے مسئلہ حل کیا جائے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US