وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا استعفیٰ گورنر ہاؤس کو موصول

image

گورنر ہاؤس خیبر پختونخوا کے ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا باضابطہ تحریری استعفیٰ آج دوپہر 2 بج کر 30 منٹ پر گورنر ہاؤس کو موصول ہو گیا ہے جس کی وصولی کی تصدیق بھی کر دی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق استعفیٰ وزیراعلیٰ کے معاونِ خصوصی برائے انسدادِ بدعنوانی بریگیڈیئر (ر) مصدق عباسی گورنر ہاؤس لے کر گئے جبکہ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کے جونیئر کلرک کلیم اللہ نے استعفیٰ گورنر ہاؤس کے عملے کے حوالے کیا۔

گورنر ہاؤس کے کیئر ٹیکر عمران خان نے استعفیٰ وصول کیا اور اڑھائی بجے دوپہر کے وقت کے ساتھ باضابطہ وصولی کی رسید جاری کر دی۔

گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ آئینِ پاکستان اور متعلقہ قوانین کے مطابق استعفے کی جانچ پڑتال اور قانونی تقاضوں کی تکمیل کے بعد وزیراعلیٰ کے استعفے پر آئینی طریقہ کار کے تحت عمل درآمد کیا جائے گا۔گورنر نے مزید کہا کہ گورنر ہاؤس اس معاملے میں تمام آئینی و قانونی تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے شفاف اور منظم طریقہ اپنائے گا۔

علی امین گنڈا پور کا استعفیٰ ہاتھ سے تحریر شدہ ہے جسے گورنر ہاؤس میں موصول کرنے کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US