پاکستان کی محتاط جوابی کارروائی افغانستان کے لیے ایک سبق ہے، گورنر سندھ

image

کراچی: گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ پاکستان کی محتاط جوابی کارروائی افغانستان کے لیے ایک سبق ہے۔

افغانستان کی اشتعال انگیزی پر گورنر سندھ نے اپنے بیان میں کہا کہ پاک فوج نے ایٹمی طاقت بھارت کو 6 گھنٹے میں گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا تھا، افغانستان نہ بھولے پاک فوج نے بھارت کو ناکوں چنے چبوائے تھے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کی بلااشتعال کارروائی پر پاکستان نے ابھی صرف چند اہداف کو نشانہ بنایا ہے، افغانستان کسی زعم میں ہے تو پاکستان یہی پہاڑ طالبان کے سر پر توڑ دے گا۔

گورنر سندھ کا کہنا تھا برطانیہ، سوویت یونین اور امریکا کو شکست دینے کی باتیں کرنے والے حقیقت سے لاعلم ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US