ٹنڈو محمد خان میں کم اجرت کے خلاف مزدوروں کا احتجاجی دھرنا، ٹریفک معطل

image

ٹنڈو محمد خان: بلڑی شاہ کریم میں مزدوروں نے کم اجرت کے خلاف احتجاجی دھرنا دے کر ٹریفک معطل کردیا، جس کے باعث مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

مزدوروں نے پورہیّت کو حق دو اور مزدوروں سے زیادتی بند کرو کے نعرے لگائے۔ مزدور رہنماؤں کا کہنا تھا کہ 16 گھنٹے کام کے باوجود انہیں مناسب اجرت نہیں دی جا رہی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت ملازمین کی تنخواہیں بڑھاتی ہے مگر مزدوروں کی اجرت میں اضافہ نہیں کیا جاتا۔

مظاہرین نے انتظامیہ سے کامیاب مذاکرات اور اجرت میں اضافے کی یقین دہانی پر دھرنا ختم کردیا اور 2 گھنٹے بعد ٹریفک بحال ہوگئی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US