کندھ کوٹ میں دھان کی فصل کے نامناسب نرخ کے خلاف کسان سراپا احتجاج

image

کندھ کوٹ میں دھان کی فصل کے مناسب نرخ نہ ملنے کے خلاف کسانوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

لیبر پارٹی کے تحت کندھ کوٹ پریس کلب کے سامنے ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں شریک کسانوں نے بینرز اٹھا رکھے تھے، جنہوں نے مطالبات کے حق میں نعرے بازی بھی کی۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ مل مالکان اور ضلعی انتظامیہ انہیں نامناسب قیمتیں دے کر کسانوں کا معاشی استحصال کررہے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ مل مالکان یا حکومت کی جانب سے دی جانے والی کم قیمت کی وجہ سے منافع تو کجا ان کے خرچے بھی پورے نہیں ہورہے۔

مظاہرین نے مزید کہا کہ زرعی صوبہ ہونے کے باوجود سندھ کے کسان سال بھر احتجاج پر مجبور ہوتے ہیں، انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت سندھ فوری نوٹس لے کر دھان کی فصل کے مناسب ریٹ مقرر کرے تاکہ کسانوں میں پائی جانے والی بے چینی کا خاتمہ ممکن ہو۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US