بچے کو پولیو قطرے پلانے سے انکاری باپ کو بھی اسسٹنٹ کمشنر نے ویکسین پلادی

image

اسکردو میں انسداد پولیو مہم کے دوران اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب بچے کو پولیو قطرے پلانے سے انکاری باپ کو اسسٹنٹ کمشنر نے قطرے پلا دیئے۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے مطابق انسداد پولیو مہم کے دوران ضلع بھر میں 38 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔ جس میں مقامی لوگوں کا تعاون حوصلہ افزا رہا۔

تاہم اسکردو میں ضلع گانچھے کے شہری نے اپنے 5 سالہ بیٹے کو پولیو قطرے پلانے سے انکار کیا جس پر اسسٹنٹ کمشنر نے بچے کے ساتھ اس کے باپ کو بھی پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا دیئے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق بچے کے والد کو ویکسین کے بے ضرر ہونے کا یقین دلانے کے لیے اسے قطرے پلائے گئے۔

بچے کے والد کا کہنا تھا کہ بیٹے کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے نہ پلانا اس کی غلطی تھی جسے وہ تسلیم کرتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US