پنوعاقل، عدالت کے باہر فائرنگ سے زخمی ہونے والا پولیس افسر دم توڑ گیا

image

پنوعاقل میں مسلح افراد کے ہاتھوں زخمی ہونے والا پنجاب پولیس کا سب انسپکٹر جاں بحق ہوگیا۔

ایڈیشنل سیشن کورٹ کے باہر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے سب انسپکٹر ذیشان اعوان کو زخمی کیا تھا، جسے تشویشناک حالت میں سکھر منتقل کیا گیا تھا جہاں دورانِ علاج وہ دم توڑ گیا۔

جاں بحق پولیس افسر کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے تعلقہ اسپتال پنو عاقل منتقل کر دی گئی، ذرائع کے مطابق مقتول سب انسپکٹر ذیشان اعوان کے خلاف دو سال قبل پنوعاقل کے دادلو تھانے میں ایک نوجوان کے قتل مقدمہ درج تھا۔

مقدمے میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ دو سال قبل مظفرگڑھ کے رہائشی نوجوان محمد علی جتوئی کو دادلوئی تھانے کی حدود میں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا اور ملزمان لاش پھینک کر فرار ہوگئے تھے۔

ورثاء نے واقعے کا مقدمہ پنجاب پولیس کے سب انسپکٹر ذیشان اعوان سمیت دیگر کے خلاف درج کرایا تھا جبکہ ذیشان اعوان کو اس کیس میں گرفتار بھی کیا گیا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US