ضلع سوات کے علاقے ارکوٹ میں پولیو ٹیم پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے لیویز اہلکار عبدالکبیر شہید ہو گئے۔واقعہ اس وقت پیش آیا جب انسدادِ پولیو مہم کے دوران اہلکار ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور تھے۔
پولیس کے مطابق حملہ آوروں نے اچانک فائرنگ کی جس کے نتیجے میں عبدالکبیر موقع پر ہی شہید ہو گئے۔ڈی پی او سوات محمد عمر کے مطابق شہید اہلکار کی لاش اسپتال منتقل کر دی گئی ہے جبکہ علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شہید عبدالکبیر نے بچوں کے محفوظ اور صحت مند مستقبل کے لیے اپنی جان قربان کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پولیو ٹیموں کی حفاظت کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے اور مجرموں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔