ٹنڈو محمد خان میں دھان کی فصل کی کم قیمت اور ناجائز کٹوتیوں کے خلاف جماعت اسلامی کے تحت احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
ڈسٹرکٹ پریس کلب کے باہر ہاتھوں میں بینرز اٹھائے مظاہرین اپنے مطالبات کے حق میں نعرے بازی کرتے رہے جبکہ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے حافظ ابو نعمان نے کہا کہ رائس مل مالکان مافیاز سے گھٹ جوڑ کر کے کسانوں کا معاشی استحصال کر رہے ہیں۔
اس موقع پر مظاہرین سے خطاب میں پیر مسلم جان نے کہا کہ دھان کی فصل پر فی ایکڑ لاگت سے بھی کم قیمت دی جا رہی ہے، جبکہ عبد الوحید نظامانی کا کہنا تھا کہ کسی صورت بھی کسانوں کا معاشی قتل نہیں ہونے دیں گے۔