لیاری ایکسپریس وے گارڈن سے ماڑی پور تک ٹریفک کے لیے عارضی طور پر بند

image

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ساؤتھ زون نے لیاری ایکسپریس وے کو گارڈن سے ماڑی پور تک ٹریفک کے لیے عارضی طور پر بند کردیا۔

ترجمان موٹروے پولیس ساؤتھ زون کے مطابق ایف ڈبلیو او کی جانب سے لیاری ایکسپریس وے پر ترقیاتی کام جاری ہے۔ جس کی وجہ سے گارڈن سے ماڑی پور جانے والا ٹریک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے عارضی طور پر بند کردیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق سہراب گوٹھ اور حسن اسکوائر سے ماڑی پور جانے والی گاڑیوں کو گارڈن انٹرچینج سے شہر کی جانب موڑا جا رہا ہے۔ شہریوں سے گزارش کی گئی ہے کہ دورانِ سفر کسی بھی پریشانی سے بچنے کے لیے متبادل راستے اختیار کریں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US