الیکشن کمیشن نے آغا سراج درانی کے انتقال کے بعد خالی ہونے والی شکارپور کے حلقہ پی ایس 9 میں انتخابی شیڈول کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق شکارپور کے حلقہ پی ایس 9 میں پولنگ 14 دسمبر کو ہوگی، امیدوار کاغذات نامزدگی تین سے پانچ نومبر تک جمع کراسکتے ہیں، کاغذات نامزدگی کی ابتدائی فہرست 6 نومبر کو جاری ہوگی، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 11 نومبر کو ہوگی۔
امیدوار 22 نومبر تک کورٹ میں ٹربیونل پیش کرسکتے ہیں، کاغذات نامزدگی کی حتمی فہرست 23 نومبر کو جاری کی جائے گی، امیدوار کاغذات نامزدگی 24 نومبر تک واپس لے سکتےہیں، جبکہ 25 نومبر کو امیدواروں کو نشان الاٹ کیے جائیں گے۔