مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کے چیئرمین نے اعلان کیا ہے کہ جمادی الاول 1447 ہجری کا چاند نظر آ گیا ہے۔
کمیٹی کا اجلاس کوئٹہ میں منعقد ہوا، جہاں ملک کے مختلف حصوں سے موصول ہونے والی شہادتوں کی روشنی میں فیصلہ کیا گیا۔
چیئرمین رویتِ ہلال کمیٹی کے مطابق یکم جمادی الاول کل بروز جمعہ 24 اکتوبر 2025 کو ہوگی۔ وزارتِ مذہبی امور نے بھی اس فیصلے کی توثیق کرتے ہوئے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
ملک بھر میں جمادی الاول کے آغاز کے ساتھ ہی مذہبی اجتماعات اور مساجد میں عبادات کا خصوصی اہتمام کیا جائے گا۔