حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے بلٹ پروف گاڑیاں لینے سے انکار کے بعد حکومت سندھ نے گاڑیوں کے حصول کے لیے وفاق کو خط لکھ دیا۔
محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے لکھے گئے خط میں مذکورہ بلٹ پروف گاڑیاں دینے کی درخواست کی گئی ہے، خط میں لکھا گیا ہے کہ غیر ملکی مہمانوں، وی وی آئی پیز اور معزز شخصیات کی سیکیورٹی کے لیے گاڑیوں کی ضرورت ہوتی ہے۔
محکمہ داخلہ سندھ نے لکھا ہے کہ صوبے میں پیشگی سیکیورٹی اقدامات کے لیے بلٹ پروف گاڑیوں کی اشد ضرورت ہے۔