اقوام متحدہ میں پاکستان اور انڈیا کے مندوب کے مابین تکرار اور سخت جملوں کا تبادلہ ہوا ہے۔ سلامتی کونسل کونسل میں بحث کے آغاز پر انڈیا کے مستقل مندوب نے کہا کہ ریاست جموں و کشمیر انڈیا کا اٹوٹ حصہ ہے اور وہاں کی عوام جمہوری روایات کے تحت ملنے والے حقوق سے لطف و اندوز ہو رہے ہیں جبکہ پاکستان کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادیں موجود ہیں اور یہ انڈیا کا اندرونی معاملہ نہیں ہے۔
- اقوام متحدہ میں پاکستان اور انڈیا کے مندوب کے مابین سخت جملوں کا تبادلہ ہوا ہے۔ انڈیا کی طرف سے کشمیر کو 'اٹوٹ حصہ' قرار دینے پر پاکستان کا کہنا ہے کہ نئی دہلی حقیقت نہیں بدل سکتا۔
- پاکستان اور افغانستان کے مابین دوحہ میں ہونے والے امن معاہدے کے بعد مذاکرات کا دوسرا دور آج (سنیچر) ترکی کے شہر استنبول میں ہو رہا ہے۔
- پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع ہنگو میں بم دھماکے میں ایس پی آپریشن اسد زبیر سمیت تین پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔
- پاکستانی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں ایک انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں آٹھ شدت پسندوں کو ہلاک کیا ہے۔
- امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیرف کے معاملے پر تنقیدی اشتہار کے سبب کینیڈا کے ساتھ ہونے والے تمام تجارتی مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
سلامتی کونسل میں انڈیا کی طرف سے کشمیر کو ’اٹوٹ حصہ‘ قرار دینے پر پاکستان کا جواب: ’نئی دہلی حقیقت نہیں بدل سکتا‘