شکارپور کے رحیم آباد تھانے پر عدالتی چھاپے کے دوران حبس بے جا میں رکھے گئے شخص کو بازیاب کروالیا گیا۔
سول جج خانپور عادل نظیر نے رحیم آباد تھانے پر چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے حبس بے جا میں رکھے گئے علی محمد بھٹی کو بازیاب کرایا۔ سول جج نے محمد حنیف بھٹی کی فریاد پر کارروائی کی۔
بازیاب ہونے والے علی محمد بھٹی کو مبینہ طور پر غیر قانونی طور پر تھانے میں رکھا گیا تھا۔ سول جج کی مداخلت پر اہلکاروں نے علی محمد کو فوری طور پر رہا کیا۔
حبس بے جا میں رکھنے پر سول جج عادل نظیر نے ایس ایچ او کو تمام ریکارڈ سمیت صبح عدالت میں طلب کرلیا۔