راولپنڈی پی ایس سی روڈ چوئڑ چوک کے قریب واقع یارن اینڈ تھریڈ فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا۔ خوش قسمتی سے واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔
پولیس بھی جائے حادثہ پر موجود رہی جبکہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق فیکٹری میں جلنے والا سامان لاکھوں روپے مالیت کا بتایا جا رہا ہے۔ پولیس نے شواہد اکٹھے کر کے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔