واپڈا کی نجکاری کے خلاف واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے نے ٹھٹھہ اور سجاول میں احتجاجی مظاہرہ کیا، ورکرز نے ریلی نکالی اور دھرنا دیا۔
ڈویژنل چیئرمین وحید علی رند اور شیر زمان سہتو اور دیگر کی قیادت میں حیسکو آفس مکلی سے مین قومی شاہراہ مکلی تک ریلی نکالی گئی، شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے، ریلی شرکاء نے نعرے بازی کی اور مین قومی شاہراہ پر دھرنا بھی دیا۔
مقررین نے کہا کہ واپڈا کی نجکاری کو کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ نجکاری سے لاکھوں مزدور بے روزگار ہوجائیں گے، حکومت نجکاری کے عمل کو فوری روکے بصورت دیگر دما دم مست قلندر ہوگا۔