یونیورسٹی روڈ پر ترقیاتی کام شہریوں کے لیے عذاب بن گیا، علی خورشیدی

image

سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی نے کہا ہے کہ یونیورسٹی روڈ پر ترقیاتی کام عوام کے لیے سہولت نہیں بلکہ عذاب بن گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے ہی ریڈ لائن پروجیکٹ نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا کر رکھ دی تھی، اب پانی کی لائن کی کھدائی نے مشکلات دگنی کردی ہیں، عوامی نمائندوں سے مشاورت کے بغیر سڑکیں کھود دینا مجرمانہ غفلت ہے۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ یونیورسٹی روڈ کی حالت کسی جنگ زدہ علاقے سے کم نہیں، طلبا، مریض اور ملازمین گھنٹوں ٹریفک میں پھنسے رہتے ہیں، حکومت مکمل طور پر بے حس ہوچکی ہے، ٹریفک پلان کے بغیر سڑکیں بند کرنا ناقابلِ معافی جرم ہے۔

علی خورشیدی نے مزید کہا کہ ترقی کے نام پر کراچی کو کھنڈر بنایا جارہا ہے، شہریوں کو ریلیف نہیں صرف تکلیف مل رہی ہے، عوامی نمائندوں کو اعتماد میں لیے بغیر فیصلے غیر جمہوری اور شہری دشمنی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US