کین ولیمسن نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

image

نیوزی لینڈ کے کامیاب ترین کرکٹرز میں شمار ہونے والے سابق کپتان کین ولیمسن نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے جس کے ساتھ ہی ان کے 16 سالہ شاندار کیریئر کا اختتام ہو گیا۔

انگلینڈ کے خلاف جاری سیریز کا لارڈز ٹیسٹ کین ولیمسن کے کیریئر کا آخری انٹرنیشنل میچ ثابت ہوا۔ اس میچ کی پہلی اننگز میں وہ صفر پر آؤٹ ہوئے جبکہ دوسری اننگز میں 18 رنز بنا سکے۔

کین ولیمسن نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ کافی عرصے سے ریٹائرمنٹ کے بارے میں سوچ رہے تھے تاہم ان کے مطابق اب انٹرنیشنل کرکٹ سے علیحدگی کا یہ مناسب وقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے ملک کی نمائندگی کو اپنے لیے باعثِ فخر سمجھتے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق کین ولیمسن نے مجموعی طور پر 378 انٹرنیشنل میچز میں نیوزی لینڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے 19 ہزار 346 رنز اسکور کیے، جو ان کے ملک کی تاریخ میں سب سے زیادہ ہیں۔

انہوں نے 110 ٹیسٹ میچز میں 9515 رنز اور 33 سنچریاں اسکور کیں، جبکہ 175 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں 15 سنچریوں کی مدد سے 7256 رنز بنائے۔ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں انہوں نے 93 میچز میں 2575 رنز اسکور کیے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US