فیفا ورلڈ کپ: امریکا نے پیراگوئے کو 1-4 سے شکست دے دی

image

فیفا ورلڈ کپ کے ایک اہم میچ میں امریکا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پیراگوئے کو 1-4 سے شکست دے دی۔

میچ لاس اینجلس میں کھیلا گیا جہاں امریکی ٹیم نے پہلے ہاف میں ہی مکمل برتری حاصل کر لی اور وقفے تک اسکور 0-3 کر دیا۔

امریکا کو ابتدائی برتری پیراگوئے کے کھلاڑی بوبا ڈیلا کے اپنے ہی گول کی بدولت ملی۔ اس کے بعد امریکی کھلاڑی بیلوگن نے دوسرا گول اسکور کیا جبکہ پہلے ہاف کے اختتام سے چند سیکنڈ قبل بیلوگن نے اپنا دوسرا اور ٹیم کا تیسرا گول داغ دیا۔

دوسرے ہاف میں پیراگوئے کی ٹیم نے واپسی کی کوشش کی اور 73ویں منٹ میں مارسیو نے اپنی ٹیم کے لیے واحد گول اسکور کیا، تاہم خسارہ پورا نہ ہو سکا۔

اختتامی لمحات میں امریکا کی جانب سے گیوانی رینا نے چوتھا گول اسکور کیا، جس کے ساتھ ہی میچ 1-4 کے اسکور پر امریکا کے حق میں ختم ہوا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US