ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ انڈر 19 ون ڈے ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 103 ضلعی اور زونل کرکٹ ٹیمیں حصہ لیں گی۔
اس ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے والے انڈر 19 کھلاڑی اپنے پروفیشنل کیریئر کا آغاز کرسکیں گے۔
انٹر ڈسٹرکٹ کے ٹاپ کھلاڑی 18 ریجنل انڈر 19 ٹیموں کا حصہ بنیں گے جوکہ آنے والے ڈومیسٹک سیزن میں ٹورنامنٹ کھیلیں گی۔
پاکستان مینز انڈر 19 ٹیم اس سال ستمبر میں ایک یوتھ ٹیسٹ میچ اور چار یوتھ ون ڈے میچز کے لیے انگلینڈ کا دورہ کرے گی۔