تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز: سابق ویسٹ انڈین فاسٹ بولر ریون کنگ میچ ریفری مقرر

image

سابق ویسٹ انڈیز فاسٹ بولر ریون کنگ کو پاکستان میں ہونے والی تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے میچ ریفری مقرر کر دیا گیا ہے۔

یہ تین ملکی ٹورنامنٹ 17 سے 29 نومبر تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلا جائے گا جس میں پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق ایونٹ کے دوران امپائرنگ کے فرائض احسن رضا، فیصل آفریدی، راشد ریاض، طارق رشید اور عاصف یعقوب انجام دیں گے۔

سیریز کا فائنل 29 نومبر کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US