رونالڈو نے سعودی عرب کو اپنا ملک قرار دے دیا۔۔۔ فورم میں انہوں نے کیا راز کھولا ؟

image

پرتگال کے فٹبال اسٹار کرسٹیانو رونالڈو نے کہا ہے کہ وہ سعودی عرب میں رہنے کے اپنے فیصلے پر پختہ یقین رکھتے ہیں اور اس ملک کی صلاحیتوں پر مکمل اعتماد رکھتے ہیں۔

ریاض میں منعقدہ ٹوریس 2025 فورم سے خطاب کرتے ہوئے رونالڈو نے کہا میں خود کو سعودی سمجھتا ہوں اور مختلف شعبوں میں مدد کرنے کی کوشش کر رہا ہوں۔ سب نے دیکھ لیا کہ میرا ریاض آنے کا فیصلہ درست تھا۔

انہوں نے العلا شہر اور بحیرہ احمر منصوبے سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ سعودی عرب کے بڑے ترقیاتی منصوبوں کا حصہ بننے کے خواہاں ہیں اور مملکت کی ترقیاتی صلاحیت اور عزم پر مکمل یقین رکھتے ہیں۔

رونالڈو نے اس سے قبل جون 2024 میں اعلان کیا تھا کہ وہ اپنی زندگی کا باقی حصہ سعودی عرب میں گزارنے کا ارادہ رکھتے ہیں کیونکہ ان کے مطابق سعودی عرب ایک ایسا ملک ہے جہاں امن و سکون کی فضا موجود ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US