لیگی ایم پی اے چوہدری نعیم اعجاز قتل کیس سے بری، عدالت نے فیصلہ سنا دیا

image

راولپنڈی پولیس نے سہال چوہدری حسنین قتل کیس میں ن لیگی ایم پی اے اور بلیو ورلڈ سٹی کے ڈائریکٹر چوہدری نعیم اعجاز اور ان کے بھائی چوہدری ندیم اعجاز کو کلین چٹ دے دی ہے۔

تاہم عدالت نے ایم پی اے کے دوسرے بھائی چوہدری وسیم اعجاز اور دو بھانجوں کو بے گناہ قرار دینے سے انکار کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

مقدمے میں ایک اور نامزد ملزم، چوہدری نعیم اعجاز کے قریبی ساتھی وحید کو قصوروار قرار دیا گیا ہے۔ عدالت نے بااثر ایم پی اے اور ان کے بھائی کے خلاف مقدمہ ڈسچارج کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

دورانِ سماعت وکیلِ استغاثہ نے اس بات پر شدید اعتراض اٹھایا کہ پولیس نے تمام ملزمان کو بغیر ہتھکڑیاں لگائے عدالت میں پیش کیا، جس پر بعد میں پولیس نے انہیں ہتھکڑیاں پہنا دیں۔

یاد رہے کہ چوہدری حسنین کو 19 اکتوبر کو سہال چوک میں فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا تھا، جب کہ ان کے چچا اور بھتیجا شدید زخمی ہوئے تھے۔ یہ مقدمہ مقتول کے بھائی چوہدری ثقلین کی مدعیت میں ن لیگی ایم پی اے سمیت دیگر افراد کے خلاف تھانہ چونترہ میں درج کیا گیا تھا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے حکم پر سی سی ڈی نے ن لیگی ایم پی اے کو گرفتار کرنے کے لیے چھاپہ مارا، تاہم وہ فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے۔ بعدازاں انہوں نے سی پی او راولپنڈی کے سامنے سرنڈر کر کے خود کو پولیس کے حوالے کیا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US