زمبابوے کی کرکٹ ٹیم سہ ملکی سیریز میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچ گئی۔
ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق سہ ملکی سیریز کا نیا شیڈول جاری کردیا گیا ہے جس کے تحت ایونٹ 18 نومبر سے راولپنڈی اسٹیڈیم میں شروع ہو گا۔ سہ ملکی سیریز میں پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔
زمبابوے کی ٹیم کل (بروز جمعہ) سے پریکٹس سیشن کا آغاز کرے گی۔ ایونٹ کے تمام میچز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ سیریز کے دوران تینوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے متوقع ہیں۔