چیئرمین پی سی بی کا ریڈ بال کیمپ کا دورہ، کھلاڑیوں اور کوچز سے ملاقات

image

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے لاہور کے ایل سی سی اے گراؤنڈ کا دورہ کیا جہاں جاری ریڈ بال کیمپ میں شریک کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف سے ملاقات کی۔

دورے کے دوران چیئرمین پی سی بی نے کھلاڑیوں کی ٹریننگ سیشنز کا جائزہ لیا اور کیمپ میں جاری فٹنس اور تکنیکی سرگرمیوں کا مشاہدہ کیا۔ انہوں نے کھلاڑیوں سے گفتگو بھی کی اور ان کی تیاریوں میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

اس موقع پر ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس سینٹرز عاقب جاوید نے محسن نقوی کو فٹنس و ٹریننگ کیمپ کی سرگرمیوں، پروگرام اور کھلاڑیوں کی پیش رفت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

دورے کے موقع پر پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن، سابق کپتان مصباح الحق، سرفراز احمد اور دیگر کوچز بھی موجود تھے۔

چیئرمین پی سی بی نے قومی کرکٹرز کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ریڈ بال کرکٹ کے فروغ اور کھلاڑیوں کی بہترین تربیت کے عزم کا اعادہ کیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US