انسداد بدعنوانی کی خصوصی عدالت سے فواد چوہدری کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

image

راولپنڈی اینٹی کرپشن کی خصوصی عدالت نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ عدالت نے متعدد بار طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔

فواد چوہدری کے خلاف اراضی منتقلی اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات پر قائم مقدمے میں وارنٹ جاری کیے گئے۔ کیس کی سماعت خصوصی عدالت کے جج خاور رشید نے کی۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ بار بار موقع دینے کے باوجود ملزم کا پیش نہ ہونا عدالتی کارروائی میں رکاوٹ ہے، جس پر سخت کارروائی ناگزیر تھی۔

اینٹی کرپشن حکام کو حکم دیا گیا ہے کہ فواد چوہدری کو گرفتار کرکے آئندہ سماعت پر عدالت کے روبرو پیش کیا جائے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US