کرپٹو مارکیٹ ہل گئی: بٹ کوائن کی 7 ماہ بعد خطرناک ڈِپ۔۔۔ آگے کیا ہوگا؟

image

دنیا کی سب سے بڑی ڈیجیٹل کرنسی بٹ کوائن کی قیمت سات ماہ میں پہلی بار 92 ہزار ڈالر سے نیچے آگئی جس کے بعد کرپٹو مارکیٹ میں مندی کا رجحان مزید گہرا ہوگیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کی شام تک بٹ کوائن 91,588 ڈالر پر ٹریڈ ہو رہا تھا جو ایک ہی دن میں 3.3 فیصد کمی کو ظاہر کرتا ہے جبکہ اس دوران ٹریڈنگ والیوم بھی دگنا سے زیادہ بڑھ گیا۔

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے میں بٹ کوائن کی قدر تقریباً 13 فیصد کم ہوئی جبکہ 6 اکتوبر سے اب تک اس کی قیمت میں 26 فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ اکتوبر میں بٹ کوائن نے 126 ہزار ڈالر سے زائد کی نئی بلند ترین سطح حاصل کی تھی۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بٹ کوائن کا 50 ہفتوں کی موونگ ایوریج سے نیچے جانا اور چار مئی کے بعد پہلی بار 100 ہزار ڈالر سے کم ہفتہ وار اختتامی قیمت مارکیٹ میں احتیاط اور غیر یقینی صورتحال میں اضافے کا باعث بنا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US