لاڑکانہ وائلڈ لائف ڈویژن کی حدود میں خفیہ اطلاع پر انسپکٹر وائلڈ لائف نے عملے کے ہمراہ شیخ واہ دوست علی روڈ، قمبر پر کارروائی کرتے ہوئے ایک مشتبہ شخص کو روکا جو موٹرسائیکل پر نایاب آبی پرندے میلارڈ لے جا رہا تھا۔
کارروائی کے دوران میلارڈ پرندے ملزم کی غیر قانونی تحویل سے برآمد کیے گئے جبکہ ملزم عبدالجبار ولد خادم حسین چانڈیو کو موقع پر گرفتار کیا گیا۔
ملزم کے خلاف وائلڈ لائف پروٹیکشن پولیس اسٹیشن قمبر شہدادکوٹ میں سندھ وائلڈ لائف پروٹیکشن اینڈ پریزرویشن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا اور ملزم کو سید عمران انعام زیدی، سول جج اینڈ جوڈیشل مجسٹریٹ ٹو قمبر کی عدالت میں پیش کیا گیا۔
بعد ازاں عدالت نے ریڈ کمشنر غلام مرتضیٰ بھٹو کو ہدایت کی کہ ضبط شدہ تمام آبی پرندے (میلارڈ) کو وائلڈ لائف سنکچری لنگھ جھیل میں میں آزاد کیا جائے۔ عدالتی حکم کے مطابق پرندوں کو باحفاظت سنکچری میں ریڈ کمشنر کی موجودگی میں ریلیز کر دیا گیا۔