ملک میں آج سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے، اور مارکیٹ میں فی تولہ سونا 7 ہزار روپے کم نرخ پر فروخت ہو رہا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق قیمت میں اس کمی کے بعد فی تولہ سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 23 ہزار 662 روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونا بھی 6002 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 63 ہزار 221 روپے میں دستیاب ہے، جس سے مجموعی طور پر سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹ میں دباؤ نمایاں ہو گیا ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونا سستا ہوا ہے، جہاں قیمت 70 ڈالر کی گراوٹ کے بعد 4014 ڈالر فی اونس تک آ گئی ہے، جس کا براہِ راست اثر مقامی نرخوں پر بھی دیکھا جا رہا ہے۔