آئندہ ہفتے ملک کا موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

image

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ ایک ہفتے کے دوران موسم کے بارے میں پیشگوئی جاری کر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سردی کا امکان ہے۔ صبح اور رات کے اوقات میں درجہ حرارت میں نمایاں کمی متوقع ہے۔

پنجاب کے میدانی علاقوں میں اسموگ اور چند مقامات پر ہلکی دھند پڑنے کی توقع ہے۔ لاہور دنیا کے سب سے زیادہ آلودہ شہروں میں سے ایک ہے جہاں ایئر کوالٹی انڈیکس 233 ریکارڈ کیا گیا ہے۔ شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ گوجرانوالہ، گجرات اور ملتان سمیت دیگر شہروں میں بھی فضا آلود ہے۔ محکمہ موسمیات نے دسمبر کے شروع میں بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے۔

خیبرپختونخوا کے زیادہ تر اضلاع میں موسم خشک رہے گا تاہم پہاڑی علاقوں میں سردی کا امکان ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے جبکہ بلوچستان کے شمالی اضلاع میں سرد موسم کی توقع ہے۔

اسکردو میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ پشاور میں درجہ حرارت آج 5 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے کا امکان ہے۔ مری، گلیات اور گردونواح میں موسم شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو سردی کے دوران احتیاطی تدابیر اپنانے اور صبح و رات کے اوقات میں دھند یا اسموگ سے متعلق محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US