کریڈٹ کارڈز کے استعمال میں اضافہ۔۔۔ اکتوبر میں 173 ارب کی خریداری ریکارڈ

image

کریڈٹ کارڈز کے ذریعہ خریداری اورادائیگیوں میں اکتوبرکے دوران سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمارکے مطابق اکتوبر میں صارفین نے کریڈٹ کارڈز کے ذریعہ 173ارب روپے کی خریداری اورادائیگیاں کیں جوگزشتہ سال اکتوبرکے مقابلہ میں 29.07فیصد زیادہ ہے گزشتہ سال اکتوبرمیں صارفین نے کریڈٹ کارڈز کے ذریعہ 134ارب روپے کی خریداری اورادائیگیاں کی تھیں۔

ستمبر میں صارفین نے کریڈٹ کارڈز کے ذریعہ بھی 173ارب روپے خریداری اور ادائیگیاں کی تھیں۔واضح رہے کہ اکتوبرکے اختتام تک بینکوں کی جانب سے نجی شعبہ کوفراہم کردہ مجموعی قرضہ جات کاحجم 9.705ٹریلین روپے ریکارڈ کیا گیا ہے جس میں نجی شعبہ کے کاروبار کوفراہم کردہ قرضہ جات کاحجم 8.334ٹریلین روپے ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US