موبائل فونزکی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ ہوا ہے۔ اسٹیٹ بینک اور پی بی ایس کے اعداد و شمارکے مطابق مالی سال کے پہلے چارماہ میں موبائل فونزکی درآمدات پر 79.40 ملین ڈالر زرمبادلہ خرچ ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 264فیصدزیادہ ہے۔
گزشتہ مالی سال کے ابتدائی چارماہ میں موبائل فونزکی درآمدات پر 21.82 ملین ڈالر زرمبادلہ خرچ ہواتھا۔
اکتوبرمیں موبائل فونزکی درآمدات پر 18.47 ملین ڈالر زرمبادلہ خرچ ہوا جو ستمبرمیں 19.27 ملین ڈالر اور گزشتہ سال اکتوبرمیں 9.21 ملین ڈالر تھا۔مالی سال 2025میں موبائل فونز کی مجموعی درآمدات پر 139.79 ملین ڈالر زرمبادلہ خرچ ہواتھا۔