آج سونے کی قیمتیں عالمی اور مقامی مارکیٹ میں بغیر کسی تبدیلی کے پچھلے نرخوں پر برقرار رہیں۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا 4 لاکھ 26 ہزار 562 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 65 ہزار 708 روپے ہے۔ عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمت میں استحکام دیکھا گیا اور یہ فی اونس 4042 ڈالر کے برابر ہے۔