نوشہرہ کی تحصیل پبی کے علاقے ڈاگئی جدید میں المناک حادثہ پیش آیا جہاں ایک مکان کی چھت گرنے سے بچوں سمیت پانچ افراد جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کے بعد فوری امدادی کارروائیاں شروع کی گئیں اور مسلسل کوششوں کے بعد ملبے تلے دبے تمام آٹھ افراد کو نکال لیا گیا۔ زخمیوں اور جاں بحق افراد کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد میاں راشد حسین شہید میموریل اسپتال پبی منتقل کردیا گیا۔
جاں بحق ہونے والوں میں 36 سالہ رضوان، 9 سالہ ولیدہ، 6 سالہ آیان، 5 سالہ حفصہ اور 4 سالہ دعا شامل ہیں۔ زخمیوں کی حالت کے حوالے سے اسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔