نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن (این ایل سی) نے فوڈ ایگ 2025 میں شاندار انداز میں شرکت کرتے ہوئے پاکستانی زرعی برآمدات کے لیے جدید ترین لاجسٹکس حل متعارف کرا دیے۔ این ایل سی کی جانب سے نمائش میں شرکت کا بنیادی مقصد ملک کی زرعی مصنوعات کو عالمی منڈیوں تک بروقت، محفوظ اور مؤثر طریقے سے پہنچانا ہے۔
فوڈ ایگ 2025 میں قائم کیے گئے این ایل سی کے جدید لاجسٹکس پلیٹ فارم نے تجارتی برادری کی خصوصی توجہ حاصل کی، جو برآمدی صنعت کے لیے سہولت اور رفتار دونوں فراہم کرے گا۔ شرکا کے مطابق یہ ایونٹ پاکستان کی فوڈ سپلائی چین کو مضبوط بنانے اور ملکی برآمدات میں اضافہ کرنے کی سمت ایک اہم پیش رفت ہے۔
این ایل سی نے نمائش میں اپنے جدید ٹرانسپورٹ سسٹمز، کولڈ چین ٹیکنالوجی اور عالمی معیار کے سٹوریج و ہینڈلنگ سلوشنز پیش کیے، جن کی بدولت غذائی مصنوعات محفوظ، معیاری اور بین الاقوامی تقاضوں کے مطابق برقرار رہتی ہیں۔ ان جدید سہولیات سے پاکستان کی فوڈ اینڈ ایگرو انڈسٹری کو عالمی سطح پر بہتر مسابقت حاصل ہوگی۔
ترجمان این ایل سی کے مطابق ادارہ بین الاقوامی خریداروں تک محفوظ ترسیل، جدید ٹریکنگ سسٹمز اور معیاری سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے، تاکہ برآمدی طریقہ کار مزید آسان اور شفاف ہو سکے۔
فوڈ ایگ 2025 کو معاشی ترقی کے سفر میں اہم سنگ میل قرار دیتے ہوئے این ایل سی کی موجودگی کو کاروباری دنیا کے لیے اعتماد، معیار اور تیز رفتار خدمات کی ضمانت کہا جا رہا ہے۔ این ایل سی کا یہ قدم پاکستانی زرعی برآمدات کے فروغ اور فوڈ سپلائی چین کی بہتری کی جانب بڑی پیش رفت ہے۔