سی سی پی کی ریکوڈک منصوبے سے متعلق جامع رپورٹ جاری

image

کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) نے ریکوڈک منصوبے اور ملکی معدنیات کی صنعت پر اس کے ممکنہ اثرات سے متعلق جامع رپورٹ جاری کر دی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان کے کان کنی کے شعبے میں تاریخی پیش رفت ہو رہی ہے۔

سی سی پی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نایاب معدنیات سے مالا مال ملک ہے، جہاں سونا، چاندی، تانبہ، پلاٹینیم اور اعلیٰ معیار کے جیم اسٹون کے وسیع ذخائر موجود ہیں۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ریکوڈک منصوبے سے آئندہ 37 سالوں میں 74 ارب ڈالر کی آمدنی متوقع ہے، جو ملکی معیشت کے لیے گیم چینجر ثابت ہو سکتی ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ریکوڈک منصوبہ اپنی شفاف ٹریس ایبلٹی اور ریفائننگ ٹیکنالوجی کے باعث سونے کی سپلائی چین کو مضبوط اور مستحکم بنائے گا۔ مزید یہ کہ گولڈ اینڈ جیم اسٹون اتھارٹی کے قیام سے ڈیجیٹل ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم اور گولڈ بینکنگ کا آغاز غیر دستاویزی تجارت میں نمایاں کمی لاسکتا ہے۔

سی سی پی اور ایس آئی ایف سی کے مؤثر اقدامات پاکستان میں ریفائننگ، جیولری اور متعلقہ صنعتوں میں جدت، فروغ اور مارکیٹ کی شفافیت کو بڑھانے میں سنگ میل ثابت ہوں گے۔

رپورٹ کے مطابق ریکوڈک منصوبہ بلوچستان میں ہزاروں روزگار کے مواقع اور نئے کاروبار کی راہیں بھی کھولے گا، جس سے مقامی معیشت کو بڑا فائدہ پہنچے گا۔

ایس آئی ایف سی ملک میں کان کنی کے مختلف شعبہ جات کی ترقی کے لیے اپنا انقلابی کردار ادا کرتا رہے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US