نیپا کراچی کے تحت 45 ویں مِڈ کیریئر مینجمنٹ کورس شرکا کی شجرکاری مہم

image

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن (نیپا) کراچی میں آج 45 ویں مِڈ کیریئر مینجمنٹ کورس (ایم سی ایم سی) کے تحت شجر کاری مہم کا انعقاد کیا گیا، جس کے ذریعے ادارہ اقوامِ متحدہ کے پائیدار ترقیاتی ہدف 13—موسمیاتی عمل—کے لیے اپنی وابستگی کی تجدید کر رہا ہے۔

45 ویں ایم سی ایم سی کے افسران نے نیپا کے لان میں پودے لگائے اور ماحولیاتی عہد ناموں پر دستخط کیے، جو سرکاری انتظامی شعبے میں سبز اور ماحول دوست قیادت کے فروغ کے عزم کی علامت ہے۔ شرکاء کے ہمراہ انفارمیشن آفیسر نور علی بھی موجود تھے جنہوں نے ماحولیاتی سرگرمی کی معاونت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی نیپا سیف الرحمٰن نے کہاکہ ہم نے قدرتی مساکن کے تحفظ کے لیے پرندوں کے محفوظ ٹھکانے بھی قائم کیے ہیں اور ہمارے لیے ماحول ہمارے خاندان کا حصہ ہے۔ یہ شجر کاری مہم افسران کو ماحول کو اولین ترجیح دینے میں مدد دے گی، جس کے نتیجے میں ماحولیاتی نظام بہتر ہوتا جائے گا۔ یہاں لگائے جانے والے پودے کراچی کے ماحول کے مطابق مقامی نوع کے ہیں، اس لیے یہ پائیدار اور مضبوط ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ نیپا کی گرین اقدامات کا مقصد یہ ہے کہ سرکاری افسران پالیسی سازی اور انتظامی فیصلوں میں ماحولیاتی شعور کو شامل کریں۔ ہمارا ہدف ہے کہ یہاں تربیت پانے والا ہر افسر ماحول دوست طرزِ حکمرانی اور موسمیاتی ذمے داری کا طویل مدتی سفیر بنے۔

شرکاء نے اپنے قد سے ایک فٹ بلند پودے لگائے، جو طویل مدتی ماحولیاتی کمٹمنٹ اور ترقی کی علامت ہے۔ پودے لگانے والوں میں فارق احمد، انیل حیدر، مس آمنہ لطیف، مس عظمیٰ، مسٹر چوہدری ارباز ندیر اور مسٹر کلیم اللہ میمن شامل تھے، جنہوں نے ماحول دوستی کے پیغام کو اپنی سرگرم شمولیت سے مزید مضبوط کیا۔ ان کی شرکت سول سروس کے افسران کی ماحول کے تحفظ اور موسمیاتی لچک کے لیے وسیع تر وابستگی کی نمائندگی کرتی ہے۔

یہ شجر کاری مہم اس بات کا ثبوت ہے کہ نیپا پائیدار سوچ کو حکمرانی کی تربیت کا حصہ بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US