وزیراعظم سے کرغستان کے صدر کی ملاقات، باہمی اشتراک اور تعاون پر تبادلہ خیال

image

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے کرغستان کے صدر صادر ژاپاروف نے آج اہم ملاقات کی جس میں دونوں رہنماؤں نے تجارت، توانائی، مواصلات اور دیگر شعبوں میں باہمی تعاون پر تفصیلی بات چیت کی۔

وزیراعظم نے اس ملاقات کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ بیس سال بعد کرغستان کے سربراہ کا پاکستان کا دورہ دونوں ممالک کے تعلقات میں نئے مواقع پیدا کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ صدر ژاپاروف کا یہ دورہ دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے میں انتہائی مفید ثابت ہوگا۔

صدر ژاپاروف نے پر تپاک استقبال پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے اور نئے اشتراکی مواقع تلاش کرنے کی خواہش ظاہر کی۔

ملاقات میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی شریک تھے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US