ڈی جی آئی ایس پی آر کا گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ کا دورہ

image

ڈی جی آئی ایس پی آر نے گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے طالبات کے ساتھ انٹرایکٹو سیشن میں شرکت کی۔

اس دوران طالبات نے پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور کے بارے میں سوالات کیے، جن کے ڈی جی آئی ایس پی آر نے مفصل اور جامع جوابات دیے۔ طالبات نے پاک فوج کے شہداء اور غازیانِ وطن کو انتہائی عقیدت واحترام کے ساتھ خراج عقیدت پیش کیا۔

یہ دورہ طلبہ میں ملکی دفاع اور فوجی پیشہ ورانہ خدمات کے بارے میں آگاہی بڑھانے کا اہم موقع تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US