معیشت دباؤ سے نہیں پالیسی سے چلتی ہے، بلاول بھٹو زرداری

image

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیراعظم ملک کی کاروباری برادری کے مسائل حل کرنے کے لیے واضح عزم رکھتے ہیں، کیونکہ معاشی استحکام کے بغیر پاکستان ترقی نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہا کہ کاروباری برادری ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے، اس لیے ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ضروری ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے اپنے بیان میں کہا کہ موجودہ معاشی حالات میں دباؤ، زبردستی یا ڈنڈے کا استعمال معیشت کو چلانے کا حل نہیں ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ معیشت ہمیشہ پالیسی، اصلاحات، باہمی اعتماد اور مضبوط حکومتی وژن سے چلتی ہے نہ کہ سخت اقدامات سے۔

انہوں نے کہا کہ وفاق کی جانب سے ٹیکس کلیکشن کے حوالے سے صوبوں پر تنقید درست ثابت نہیں ہوئی۔ بلاول بھٹو کے مطابق سندھ نے ٹیکس وصولی میں دیگر تمام صوبوں کے مقابلے میں بہتر کارکردگی دکھا کر نئے ریکارڈ قائم کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ نے ثابت کیا ہے کہ جب صوبوں کو بااختیار بنایا جائے اور مستقل پالیسی فریم ورک دیا جائے تو نتائج بہتر آتے ہیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ صوبائی کارکردگی کو سراہنے کے بجائے تنقید کرنا وفاقی حکومت کا مناسب رویہ نہیں۔ انہوں نے وفاق سے مطالبہ کیا کہ صوبوں کو فیصلہ سازی میں زیادہ کردار دیا جائے تاکہ ملک کی مجموعی معاشی صورتحال بہتر ہوسکے۔

بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ پاکستان کی معاشی ترقی کے لیے ضروری ہے کہ وفاق اور صوبے ایک پیج پر ہوں۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی پالیسیوں میں تسلسل، کاروبار دوست ماحول اور شفاف ٹیکس نظام ہی معیشت کو مضبوط بنانے کے بنیادی عوامل ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US