چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے انڈونیشیا کے صدر، معزز پروابوو سبیانتو سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سکیورٹی اور دوطرفہ دفاعی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور انڈونیشیا کی افواج کے درمیان قائم مضبوط تعلقات کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔
انڈونیشین صدر نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان انڈونیشیا کے ساتھ دیرینہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور تربیت، انسداد دہشت گردی اور صلاحیت سازی سمیت دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔