پنجاب اسمبلی میں عمران خان پر پابندی کی قرارداد کثرت رائے سے منظور

image

پنجاب اسمبلی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان پر پابندی عائد کرنے سے متعلق قرارداد بھاری اکثریت سے منظور کرلی۔

قرارداد مسلم لیگ (ن) کے رکن اسمبلی طاہر پرویز کی جانب سے پیش کی گئی، جسے ایوان نے واضح برتری کے ساتھ منظور کیا۔

قرارداد میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ عمران خان کے مبینہ ملک مخالف بیانات اور ’’دشمن ملک کی آلہ کار سیاست‘‘ نے ریاستی مفادات کو نقصان پہنچایا ہے، لہٰذا ایسی سرگرمیوں میں ملوث جماعت اور اس کے بانی رہنما پر پابندی عائد کی جائے۔ ایوان نے قرارداد میں شامل نکات کی بھرپور تائید کرتے ہوئے اسے منظور کر لیا۔

ایوان میں قرارداد کی منظوری کے بعد حکومتی اور اپوزیشن بینچوں میں گرما گرم بحث بھی دیکھنے میں آئی، تاہم حکومت نے مؤقف اختیار کیا کہ ریاست مخالف بیانیے کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ قرارداد کی منظوری کے بعد اب معاملہ مزید کارروائی کے لیے متعلقہ فورمز کو بھیجا جائے گا۔

پنجاب اسمبلی میں اس قرارداد کی منظوری کو موجودہ سیاسی منظرنامے میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US