ایف آئی ایچ پرولیگ ہاکی کے پہلے میچ میں ہی پاکستان کو شکست

image

پاکستان کی ٹیم کو ایف آئی ایچ پرو لیگ ہاکی کے پہلے ہی میچ میں نیدرلینڈز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ارجنٹینا میں جاری اس بڑے ٹورنامنٹ میں پاکستان کی ٹیم پہلی دفعہ حصہ لے رہی ہے۔ پہلے ہی میچ میں پاکستان کو پانچ دو سے شکست ہوئی اور وہ دو گول عدنان شاہد اور سفیان خان نے کیے۔

ایف آئی ایچ کی پرو لیگ ہاکی میں دنیا کی سرفہرست ٹیم حصہ لیتی ہیں اور پاکستان ٹیم کو پہلی دفعہ موقع ملا ہے کہ وہ ایک ایسا ٹورنامنٹ کھیل رہی ہے جس میں ان کا مقابلہ صرف بڑی ٹیموں سے ہوگا۔ پاکستان کا اگلا میچ میزبان ارجنٹینا سے ہوگا۔

اس ٹورنامنٹ میں جو ٹیم اچھی کارکردگی پیش کرتی ہے ان کی افواج کی انٹرنیشنل رینکنگ بہت بہتر ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے ان کو اولمپکس اور ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے میں آسانی ہوتی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US