پلاش سے شادی ہورہی یا نہیں؟ بھارتی کرکٹ کھلاڑی سمریتی نے تصدیق کردی

image

بھارت کی خواتین کرکٹ ٹیم کی مایہ ناز کھلاڑی سمریتی مندانہ نے تصدیق کردی ہے کہ ان کی میوزک کمپوزر پلاش موچل سے اب شادی نہیں ہو رہی۔

مندانہ نے بھارت ٹیم کے ساتھ آئی سی سی ورلڈ کپ جیتنے کے کچھ ہی دنوں بعد زور و شور سے اعلان کیا تھا کہ ان کی پلاش سے 25 نومبر کو شادی ہو رہی ہے۔

بھارتی کھلاڑی نے شادی سے پہلے کی تقریبات سوشل میڈیا پر اپنے فینز کے ساتھ شیئر کی تھی لیکن ایک دن بعد ہی یہ خبر گردش کرنے لگی کہ شادی نہیں ہو رہی اور دونوں خاندانوں میں کوئی مسئلہ کھڑا ہوگیا ہے۔

کافی دنوں سے خاموش رہنے کے بعد آج مندانہ نے تسلیم کرلیا کہ اب شادی نہیں ہورہی اور لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کی ذاتی زندگی میں مداخلت نہ کریں اور ان کو اپنی زندگی جینے دیں۔

بھارتی سوشل میڈیا پر یہ خبر گردش کرتی رہی ہے کہ پلاش نے بھارتی اسٹار کھلاڑی کے ساتھ بے وفائی کی جس کی وجہ سے آخری وقت پر شادی کی رسومات کو روک دیا گیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US