پاکستان کرکٹ بورڈ اپنے پاکستان سپر لیگ کا اگلا روڈ شو 13 دسمبر کو کرے گا۔ 7 دسمبر کو پی سی بی نے لندن میں پی ایس ایل کا روڈ شو کرایا جسے کامیاب تقریب قرار دیا گیا۔
اس شو میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے دعویٰ کیا کہ پی ایس ایل میں باہر کے انویسٹرز نے دلچسپی ظاہر کی ہے اور پی ایس ایل روز بروز بڑا برینڈ بنتا جا رہا ہے۔ شو میں سابق کپتان وسیم اکرم اور رمیز راجہ نے بھی حصہ لیا اور پی ایس ایل کی بہت تعریف کی، بلکہ رمیز کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل میں جتنا ٹیلنٹ ہے اس میں سے کچھ کھلاڑی تو سیدھے لیگ سے پاکستان ٹیم کی نمائندگی کرسکتے ہیں۔
پی ایس ایل کی گیارویں ایڈیشن سے اگلے 10 سال کے لیے دو نئی ٹیموں کا اضافہ کیا جا رہا اور اسی سلسلے میں روڈ شو منعقد ہو رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق 13 دسمبر کو ہونے والے روڈ شو میں پاکستان کے ٹیسٹ کپتان شان مسعود، پاکستان ٹی ٹوئنٹی کپتان سلمان علی آغا اور سعود شکیل بھی حصہ لیں گے۔ لندن میں ہونے والے روڈ شو کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ نے 500 پاؤنڈ کا ٹکٹ رکھا تھا۔