وسیم اکرم کے آئی پی ایل سے متعلق مذاق پر بھارتی میڈیا آگ بگولا

image

بھارتی کرکٹ شائقین اور میڈیا وسیم اکرم کے بیان سے اگ بگولا ہوگیا ہے، جس میں پاکستان کے سابق کپتان نے انڈین پریمیئر لیگ پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ جتنے دیر یہ لیگ چلتی ہے اتنی دیر میں تو بچے بھی بڑے ہوجاتے ہیں۔

لندن میں منعقد پی ایس ایل کے روڈ شو میں وسیم اکرم نے مزید کہا کہ پاکستان سپر لیگ کی دوسری لیگز کے مقابلے میں سب سے خوبصورت بات یہ ہے کہ یہ 40 دن کے اندر مکمل ہوجاتی ہے۔ اسی پر بات کرتے ہوئے انہوں نے آئی پی ایل پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ تین مہینے کی کرکٹ کھلاڑی کو تھکا دیتی ہے اور پی ایس ایل میں ہمیشہ کوانٹٹی پر نہیں بلکہ کوالٹی پر زور دیا گیا ہے۔ وسیم نے مزاقاً کہا کہ تین مہینے میں تو بچے بھی بڑے ہوجاتے ہیں۔

ان کی ان باتوں سے بھارتی میڈیا اور کرکٹ شائقین ناراض ہوگئے ہیں اور سوشل میڈیا، ٹی وی چینلز پر وسیم اکرم پر تنقید کی جا رہی ہے اور آئی پی ایل اور پی ایس ایل کے مقابلے کیے جا رہے ہیں۔ وسیم اکرم کو آئی پی ایل میں بھی کلکتہ نائٹ رائیڈرز کے ساتھ کوچ رہنے اور ٹائٹل جتانے کا اعزاز حاصل ہے۔

وسیم اکرم نے مزید کہا کہ ان کی جن جن فارن پلیئر سے بات ہوئی ہے وہ یہی کہتے ہیں کہ پی ایس ایل میں کھیلنے کا مزہ آتا ہے کیونکہ یہ ٹورنامنٹ زیادہ لمبا نہیں چلتا اور دوسرا اس کی بولنگ کوالٹی بہت اچھی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US