پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ بہت جلد پاکستان سپر لیگ کو ایک لمیٹیڈ کمپنی میں تبدیل کر کے اس کے آئی پی اوز مارکیٹ میں جاری کیے جائیں گے۔
لندن میں پی ایس ایل کے روڈ شو کی تقریب پر انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پی سی بی اسلام آباد اور مظفر آباد میں نئے اسٹیڈیم تعمیر کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پی سی بی کا مشن ہے کہ پی ایس ایل کو دنیا کی سب سے بڑی لیگ بنائی جائے۔
انہوں نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ پی ایس ایل کے اگلے کچھ سالوں کے میڈیا رائٹس کے لیے ٹینڈرز ایشو کر دیے گئے ہیں۔ پی سی بی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ وہ چاہتے ہیں پی ایس ایل کی گلوبل روڈ کاسٹ ریچ کو اور بڑھایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ انویسٹرز کے لیے پی ایس ایل بہترین بزنس کا ذریعہ ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ آئندہ سال پی ایس ایل سے فاتح ٹیم کو پانچ لاکھ ڈالر اور رنر اپ ٹیم کو تین لاکھ ڈالر دیے جائیں گے جبکہ جو فرنچائز سب سے اچھا ڈیولپمنٹ کا کام کرتی ہے اس کو ہر سال دو لاکھ ڈالر دیے جائیں گے۔